صبح سویرے گلشن معمار میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

August 24, 2019 11:33 am0 commentsViews: 3

کراچی (کرائم رپورٹر)صبح سویرے گلشن معمارمیں شوہرنے بیوی کوقتل کرنے کے بعدخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمارکے علاقے گڈاپ سٹی میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی،اطلاع ملنے پرپولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرمقتولین کی میاں بیوی کی لاشوں کوپولیس کارروائی کیلئے تحویل میں لیکرچھیپاایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیاگیاپولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کی لاشوں کی شناخت 27سالہ کاجول زوجہ سترام اور30سالہ سترام داس ولد گڈومال کے ناموں سے کی گئی،گھریلولڑائی جھگڑے کے دوران شوہرنے بیوی کوفائرنگ سے ہلاک کرکے خودکوگولی مارکرخودکشی کی ہے ،،پولیس نے جائے وقوعہ سے 9,mmپستول کی گولیوں 2خول برآمدکرکے تحویل میں لے لئے ہیں ،تاہم پولیس واقع کی مزیدتفتیش کررہی ہے ،بعدازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدمتوفین کی لاشوں کوورثاء کے حوالے کردیا۔