پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سندھ بیراج بنانے کا اعلان

August 24, 2019 11:39 am0 commentsViews: 1

٭٭٭مرکز اور سندھ میں اہم اتفاق٭٭٭
پیپلزپارٹی اور ہماری سیاست الگ ہے، مسائل سے متعلق کوئی تعصب نہیں کر رہے، وفاقی وزیر آبی وسائل
عمران خان سندھ کے مسائل کے حل کیلئے فکر مند ہیں، مل کر کام کریں گے، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سندھ کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے سندھ بیراج تعمیر کرنے کا اعلان کردیا اور کہا پانی کا مسئلہ حل کرنے جارہے ہیں۔ عمران کریڈیٹ نہیں چاہتے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے پانی کا مسئلہ سندھ حکومت اور کراچی مل کر حل کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان سندھ کے مسائل کیلئے فکر مند ہیں۔ وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر پاکستانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ہماری سیاست الگ ہے مل کر کام کریں گے۔ سیاست اپنی جگہ ہے‘ مسائل سے متعلق کوئی تعصب نہیں کررہے۔ فیصل واوڈا نے کہا جب ملک اور ترقی کی بات ہو تو کوئی سیاست نہیں ہوگی نہ کرنے دیں گے۔ صوبوں کے مسائل اور ملکی سلامتی کی بات ہو تو ہم سب ایک ہیں۔