حقیقی ترقی کا آغاز گوادر کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا

August 24, 2019 11:39 am0 commentsViews: 2

سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے ون ونڈو کی سہولت کیلئے سیکریٹریٹ قائم کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
گوادر( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ جدید گوادر کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا اب گوادر کی حقیقی ترقی کا عمل شروع ہوگا یہ سال گوادر کا سال ہوگا سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے گوادر میں ون ونڈو کی سہولت اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ قائم کررہے ہیں گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام آئندہ ماہ شروع کردیا جائیگا۔ گوادر میں لاہور یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چائنا یوتھ کلنکلیو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ یہ سال گوادر کا سال ہے حکومت نے گوادر کی ترقی کا عمل تیز کردیا ہے جو حقیقی ترقی ہوگی۔ گوادر میں سنگھار ہائوسنگ سوسائٹی میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کررہے ہیں جدید گوادر کی تعمیر کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ماسٹر پلان تشکیل دے دیا ہے۔