کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سنی تحریک کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

August 24, 2019 11:40 am0 commentsViews: 1

مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھارت کی دہشت گردی کیخلاف قرار دادیں منظور کی گئیں، حکومت سے جہاد کا اعلان کرنے کا مطالبہ
پاکستان کے عوام متحد اور فوج کے ساتھ ہیں، کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے فہیم الدین شیخ، آفتاب قادری، طیب قادری و دیگر کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،علماء کرام نے سنی تحریک کی اپیل پر مساجدوں میں جمعہ کے اجتماعات میںبھارت کی دہشتگردی کے خلاف قرار دادیں منظور کرائی گئیں ،کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی اور جہاد کے اعلان کا حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ،مقررین نے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا ہوگئی مودی اس صدی کا فرعون ہے ،مودی یاد رکھے ہر ظالم وجابر اور فرعون کے خاتمے کیلئے ہر ادوار میں حسینیت نے سر اٹھایا ہے،کشمیر میں بچوں ،جوان بوڑھوںکا قتل اور مائوں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جارہا ہے ،کشمیر کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی برادری مثبت اور عملی کردار ادا کرئے ،کشمیر میں مردوں ،عورتوں ،بچوں پر دردناک مظالم ہورہے ہیں حکومت جہا د کا اعلان کرئے ،انشاء اللہ فرنٹ پر کھڑے ہوکر بائونڈری وال پار کرجائینگے،کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ ،محمد آفتاب قادری ،محمدطیب قادری ،لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن حامد ادریس ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے پاکستان کے عوام متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہیں ،ہمارے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے اعلان کیا ہے حکومت یا پاک فوج کے سپہ سالار نے آواز دی تو میری قیادت میں ایک ایک کارکن فرنٹ لائن پر کھڑا ہوگا۔