بھارت اگلے 24 گھنٹوں کے دوران حملہ کر سکتا ہے‘سینئر تجزیہ کار

August 24, 2019 11:47 am0 commentsViews: 3

حملہ لائن آف کنٹرول کے پنجاب میں سیالکوٹ کے محاذ پر ورکنگ باونڈری پر کیا جا سکتا ہے‘ اوریا مقبول جان
اب جو ہوگا اس کی وجہ سے اور جوہری جنگ کے خدشے کے باعث دنیا الرٹ ہوگی‘نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ بھارت اگلے 24 گھنٹوں کے دوران حملہ کر سکتا ہے، لائن آف کنٹرول اور پنجاب میں ورکنگ باونڈری پر جنگ ہوگی، اب جو ہوگا اس کی وجہ سے اور جوہری جنگ کے خدشے کے باعث ہی دنیا الرٹ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی جانب سے تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے حملہ لائن آف کنٹرول کا پنجاب میں سیالکوٹ کے محاذ پر ورکنگ باونڈری پر کیا جا سکتا ہے۔اس حملے کے بعد معاملات مزید بگڑ جائیں گے۔ پھر تب ہی عالمی برادری کو ہوش آئے گا اور وہ اس صورتحال کا نوٹس لے گی۔ عالمی برادری پاکستان اور بھارت کی روایتی جھڑپوں کا نوٹس نہیں لے گی، بلکہ اب بات جوہری جنگ تک پہنچ جائے گی، اور یہی وجہ ہوگی جو عالمی برادری کو نوٹس لینے پر مجبور کرے گی۔