وزیراعظم نے سابقہ اہلیہ جمائما خان سے بات چیت مکمل طور پر ختم کر دی

August 24, 2019 11:47 am0 commentsViews: 1

عمران خان مذہب سے گہرا لگاو ٔرکھنے لگے ہیں، اپنی اہلیہ کے ساتھ روحانی طور پر جڑے ہیں
وزیراعظم بشریٰ بی بی کے مشورے کے بغیر کوئی اہم قدم نہیں اٹھاتے‘ صحافی اعزاز سیدکا دعویٰ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نے سابقہ اہلیہ جمائما خان سے بات چیت مکمل طور پر ختم کر دی، نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی اور کام نگار اعزاز سید کا کہنا ہے کہ عمران خان مذہب سے گہرا لگاؤ رکھنے لگے ہیں، اپنی اہلیہ کے ساتھ روحانی طور پر جڑے ہیں اور دونوں کے درمیان مکمل ذہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔اعزاز سید کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ روحانی طور پر جڑے ہیں اور دونوں کے درمیان بہترین ذہنی ہم آہنگی ہے۔ وزیراعظم اپنی اہلیہ کے مشورے کے بغیر کوئی اہم قدم نہیں اٹھاتے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی اور کام نگار اعزاز سید کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ اور 2 بیٹوں کی والدہ جمائما خان سے بات چیت مکمل طور پر ترک کر چکے ہیں۔عمران خان اور جمائما خان کے درمیان 2003 میں علیحدگی ہوگئی تھی، تاہم علیحدگی کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست تصور کیے جاتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ جمائما خان وزیراعظم عمران خان کی سیاسی زندگی سے ناخوش تھیں۔