کشمیر کی آزادی کیلئے ’’آریا۔پار‘‘ والا آپشن استعمال کرینگے،شیخ رشید

August 24, 2019 11:47 am0 commentsViews: 4

مودی پاگل سوچ کا حامل ہے جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بیوقوفانہ فیصلے کرتے ہیں
مودی کی سلو بلیڈنگ ہوگی ‘اس کے فیصلوں کے باعث سابق تمام معاہدے بے اثر ہوچکے ہیں
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی ایک پاگل سوچ کا حامل ہے اور یہ مودی کی سلو بلیڈنگ ہوگی جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بیوقوف فیصلے کرتے ہیںمودی کے ان فیصلوں کے باعث سابق تمام معاہدے بے اثر ہوچکے ہیںکشمیرکی آزادی کے لئے اب آر یا پار والا آپشن کریں گے جس میں دونوں جانب کے عوام شامل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں مجوزہ دوسری خواتین یونیورسٹی کے منصوبے کے جائزے کے لئے جمعہ کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ کے دورہ کے دوران کیا۔کشمیری کامیاب ہونگے ہیںایک ایسا احتجاج کریں گے جو دونوں جانب کے کشمیریوں کی جانب سے ہوگااس احتجاج میں پاکستانی بھی شامل ہونگے اور خود اس کی کال بھی دونگاانہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج (بروز ہفتہ)سی2 روزہ دورہ پرآزاد کشمیر روانہ ہوں گے اورکوہالہ پل کے راستے دھیر کوٹ پہنچیں گے جہا ں دھیر کوٹ میں دن 12 بجے پہلاجلسہ ہو گاجبکہ کل (بروز اتوار)مظفر آباد میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے اسی طرح دورے کے دوران باغ،راولاکوٹ،ہجیرہ،تتہ پانی اور کوٹلی میں بھی جلسوں سے ًخطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے فاشزم اور مودی کے ہٹلرازم کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہوگیاہے کشمیریوں کے ساتھ پاکستانیوں کایک زبان ہوکر کھڑا ہونا لازم و ملزوم ہے۔