ایک اور پو لیس افسر رانا ثنا ء کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

August 24, 2019 11:47 am0 commentsViews: 17

سا بق ایس ایچ او سمن آباد فرخ وحید کوستمبر میں لندن سے پاکستان لانے کا امکان
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )منشیات کیس میں گرفتارسا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب کیخلاف ایک اور سابق پو لیس افسر وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہو گیا۔ ملک سے فرار انگلینڈ میں سیا سی پناہ لینے والے سا بق ایس ایچ او تھا نہ سمن آباد فرخ وحید کوانسپکٹر وحید شا ہد نے لندن میں ملاقات کر کے وعدہ معاف گواہ بننے پر راضی کیا۔پو لیس ذرائع کے مطا بق سا بق ایس ایچ او نے انگلینڈ حکو مت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کر کے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل سا منے آنے پر سیا سی پناہ لے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطا بق ستمبر کے پہلے ہفتے پاکستان لا ئے جا نے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول لیگی کارکن آصف بٹ کے ساتھ زخمی ہونیوالے شخص نے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ، اسکے داماد احمد شہریار اور پی اے طارق جانباز کیخلاف عدالت میں تحریری بیان دے دیا، پولیس کے مطابق آصف بٹ قتل کے وقوعہ میں ماجد نامی شخص بھی فائرنگ کی زدمیں آکر زخمی ہواتھا،ماجد نے بیان میں کہا آصف بٹ کو رانا ثنا اللہ،رانا شہریار،طارق جانباز اور مزمل شاہ نے قتل کروایا ہے عدالت نے بیان محفوظ کرلیا۔