فریال تالپور کو اسمبلی نہ لائے جانے سے متعلق پی پی کی ماروی فصیح کی قرارداد منظور

August 24, 2019 11:50 am0 commentsViews: 3

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے باوجود انہیں اسمبلی نہ لائے جانے سے متعلق پیپلز پارٹی کی ماروی فصیح کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ محرک کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں شریک نہ کرنے دینے سے ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔