وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، وسیم اختر

August 24, 2019 11:50 am0 commentsViews: 5

٭٭٭کراچی کا مقدمہ لڑ رہا ہوں٭٭٭
نالوں کی صفائی کیلئے یوسیز کو فنڈ دیا جائے، کراچی میں کچرا اور سیوریج بڑے مسائل ہیں
کراچی کے لوگوں کو مشکلات سے نکالنا ہے، سندھ حکومت کو مسائل سے آگاہ کردیا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن جب تک کچرا اور سیوریج کے مسائل حل نہیں ہوں گے نالوں کی صفائی ممکن نہیں، ڈی ایم سیز کو فنڈز دیا جائے، شہری حکومت کا سندھ حکومت سے کوآرڈی نیشن بحال کیا جائے، وزیر بلدیات کو اختیارات دینے چاہئیں۔ کراچی کا مقدمہ لڑ رہا ہوں، میں کراچی کے لیے آخری حد تک گیا اب کراچی کے لوگوں کو مشکلات سے نکالنا ہے، پی ایس پی والے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہری ناگفتہ بہ صورتحال اور صفائی ستھرائی سے متعلق بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ اجلاس کراچی کے مسائل پر تھا، کراچی میں کچرا پانی اور سیوریج کا مسئلہ ہے کراچی کا بُرا حال ہے ہم نے اپنی مشکلات سے سندھ حکومت کو آگاہ کردیا۔