غازی باباؒ کے 3 روزہ عرس کا اختتام آج ہوگا

August 24, 2019 11:55 am0 commentsViews: 10

کلفٹن میں سالانہ 1289 ویں عرس کی تقریبات جمعہ کو بھی جاری رہیں، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
محکمہ اوقاف نے میڈیکل کیمپ بھی لگایا ہے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری مزار کے اطراف میں تعینات ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے سبب کراچی آفات سے بچا رہتا ہے، میں 22 اگست کو کبھی بھی نہیں بھلا سکتا، موجودہ میئر اور سابق سٹی ناظم کراچی کو سوچنا چاہیے کہ ان کی آپس کی لڑائی سے کسے فائدہ پہنچے گا؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو درگاہ عبداللہ شاہ غازی پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کامران ٹیسوری، انجینئر کاشف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ گزشتہ دنوں بہت زیادہ گفتگو سامنے آئی ایسا نہیں ہونا چاہیے، ان کی لڑائی سے کوئی تیسرا فائدہ اٹھا سکتا ہے ان لوگوں نے نازیبا اور غیر مہذب زبان ایک دوسرے کے خلاف استعمال کی، انہوں نے کہاکہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی وجہ سے ہی کراچی شہر بہت سی آفات سے بچا ہوا ہے، یہاں مزار پر عقیدت مند لوگ ہی آتے ہیں میں بھی عبداللہ شاہ غازی کا عقیدت مند ہوں۔