میئر کراچی کرپٹ ہیں اپنے بیان پر قائم ہوں ٗ فیصل واوڈا

August 24, 2019 11:56 am0 commentsViews: 4

میئر اور سابق سٹی ناظم کی لڑائی سے کسی اور کو فائدہ پہنچے گا ، فاروق ستار
وسیم اختر اور مصطفی کمال کی لڑائی سے پیپلز پارٹی مزے لے رہی ہے ٗ خواجہ اظہار
فریقین کو لڑنے کے بجائے علی زیدی کا ساتھ دینا چاہیے ٗ متحدہ رہنما کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہاکہ میئر کراچی کی کرپشن کے بارے میں آج بھی وہی موقف ہے جو پہلے تھا۔