ملیر گلشن رومی سے تشدد زدہ لاش برآمد

August 24, 2019 11:59 am0 commentsViews: 4

کراچی ( کرائم رپورٹر ) گلشن رومی سے تشدد زدہ ایک شخص کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب واقع گلشن رومی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا ، ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ 30 سالہ مقتول سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، مقتول کو تشدد کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔