صدر رینبو سینٹر سبزی گلی سے نشئی کی لاش ملی

August 24, 2019 11:59 am0 commentsViews: 4

کراچی ( کرائم رپورٹر ) رینبوسینٹر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس نے وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے رینبوسینٹر سبزی گلی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسیکو ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ 50 سالہ متوفی سے کوئی شناخت کی چیز نہیں ملی ، ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے میں رکھوادی ہے۔