کالا پل کے پیاسوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

August 24, 2019 11:59 am0 commentsViews: 6

بعد نماز جمعہ علاقہ مکین 3 ماہ کی پانی بندش کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے
کراچی ( کرائم رپورٹر ) کالا پل کے علاقے میں مکین پانی کی قلت کے باعث سڑکوں پر نکل آئے، مظاہر ین نے واٹر بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کو برطرف کیا مطالبہ کیا، جس کی نااہلی کے باعث سینکڑوں خاندان پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے کالاپل کے علاقے میں تین ماہ سے پانی کی بندش پر مکین احتجاج کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد سڑکوںپر نکل آئے اور کالا پل سگنل کے دونوں اطراف کی سٹر ک کوبند کرکے واٹر بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین ،بچے اور بزرگ سمیت علاقے کے معززین بھی شامل تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ ہمیں ہمار ا بنیادی حق دیا جائے ،پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے نااہل ایم ڈی واٹر بوورڈ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور علاقے میں پانی فراہم کیا جائے،اس موقع پر مکینوں کا کہناتھا کہ عقب میں واٹر بورڈ کی لائنوں سے ہیوی ویکل واٹر ٹینکر بھر جاتے ہیں اورمہنگے داموں ڈیفنس کے علاقوں میں فروخت کیے جاتے ہیں جبکہ اطراف کی آبادی پانی کی بوند بوند کوترس رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر بسنے والی آبادی زیادہ تر غریب ہے جو مہنگے داموں ٹینکر نہیں خرید سکتے ،علاقے میں تین ماہ سے پانی کی فراہمی مستقل بند ہے متعد بار متعلقہ ادارے کو آگاہ کر چکے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوانی نہیں ہوئی ، احتجاج کے دوران گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور دونوں اطراف کی ٹریفک بند ہوگئی ،ڈیڑھ گھنٹے تک احتجاج جاری رہا ،اطلاع ملتے ہی علاقے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذکرات کے بعد پرامن طور پر منشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا۔