اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ڈکیت گرفتار، لاکھوں روپے کا سونا برآمد

August 24, 2019 11:59 am0 commentsViews: 2

پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے خفیہ اطلاع پر مشکوک کار کو روک کر تلاش لی تو سونا اور گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں
فرار ہونے کی کوشش کرنے والے گرفتار ملزمان کا تعلق گھروں میں ڈکیتیاں ڈالنے والے گروہ سے ہے جس میں چار افراد شامل ہیں
کراچی ( کرائم رپورٹر ) اے وی سی ایل پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ کار اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشبہ کار کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سوار افراد نے فرار کی کوشش کی جس پر پولیس نے 2ملزمان احسان احمد اور سناب گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2پستول برآمد کرلئے جبکہ دوران تلاشی کار کی سیٹ کے نیچے سے ایک لیڈ یز پرس میں موجود 6تولہ سونے کے زیورات اور کار کی ڈگی سے متعدد جعلی نمبر پلیٹ برآمد کرلیں ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ ان کا تعلق گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ سے ہے اور ان کے گروپ میں 4افراد شامل ہیں ،ملزمان نے مزید بتایا کہ ایک ماہ قبل انہوں نے سرجانی ٹآن تیسر ٹآن میں ایک گھر میں ڈکیتی کی تھی جس میں مسروقہ سونا اور دیگر سامان لوٹا تھا جبکہ ملزمان سے برآمد کار کو انہوں نے 3ماہ قبل ناظم آباد سے چھینا تھا اور مختلف جعلی پلیٹ لگا کر وارداتیں کرتے تھے۔