صبح سویرے قائد آباد میں ڈاکوئوں نے2 افراد کو گولی مار دی

August 24, 2019 11:59 am0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر)صبح سویرے قائد آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ مارکے دوران 2 افراد کو گولیاں مار دیں۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانہ کی حدودمجیدکالونی سیکٹر1میں موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو افراد 18 سالہ مدثر ولد مظفراور22سالہ ندیم ولد احمدعلی کوزخمی کرکے فرارہوگئے ،مضروبین کوفوری طورپرطبی امدادکیلئے جناح اسپتال لایاگیا،تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے ۔