بلدیہ پولیس نے گٹکامافیاکوبھگاکرغریب نوجوان کوپکڑلیا

August 24, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر)بلدیہ پولیس نے گٹکامافیاکوبھگاکرغریب نوجوان کوپکڑلیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ تھانہ کی پولیس نے KSمجاہدبلوچ کے گھرکے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے مہیب نامی مبینہ ملزم کوگرفتارکرکے قبضے سے گٹکے کی تھیلی برآمدکرلی،اطلاعات کے مطابق پولیس چھاپے سے قبل عمراورنعیم نامی افرادنے مہیب کوگٹکے کی تھیلی دیکرپتلی گلی سے نکل گئے ،کہ اتنے میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران مہیب نامی مبینہ ملزم کوگرفتارکرکے تھانہ منتقل کردیا،جبکہ ایس ایچ اوبلدیہ ندیم احمدمبینہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے موقف دینے سے گریزکرتارہا،اوردوسری جانب گرفتارمبینہ ملزم کی بوڑھی ماں رات گئے تک تھانہ کے گیٹ کے باہراپنے بیٹے کی رہائی کیلئے کھڑی رہی،رات گئے تک مبینہ ملزم مہیب کی رہائی کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی۔