ٹوئٹر انتظامیہ نے سینیٹر رحمن ملک کا اکائونٹ بند کردیا

August 24, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 6

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا اکائونٹ بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی کے سینیٹر رحمن ملک نے ٹوئٹر اکائونٹ بند کئے جانے کیخلاف بیان میں کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے میرا دفتری اکائونٹ معطل کرنے کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر فورم پر بھارتی جارحیت و مودی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔