گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

August 24, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 7

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں سندھ کے6 ڈویژن کے تمام کمشنرز کو واضح ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ محکمہ خوراک کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد خالد خان کے دستخط سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ محکمے نے ہر ڈویژن میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی ہے جو متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کے ساتھ مل کر گندم ذخیرہ کرنے والے مل مالکان اور دیگر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف چھاپہ مار کارروائی کریگی۔