گلشن حدید کی مسجد میں ذہنی مریض کی توڑ پھوڑ‘ گرفتار کرلیا گیا

August 24, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 10

کراچی( کرائم رپورٹر) اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود گلشن حدید فیز2 کی ایک مسجد میں ذہنی مریض شخص نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید فیز ٹو کی ایک مسجد میں ذہنی مریض شخص نے داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے اہل محلہ نے ذہنی مریض کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا نام شفیق ابڑو ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد انتظامیہ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ کرنے والا شخص ذہنی مریض نہیں جنونی ہے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔