ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے کیلئے تیار ہیں‘ سربراہ پاک فضائیہ

August 24, 2019 12:03 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے۔ ایئر چیف نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اس امر کااظہا ر انہوں نے جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ملکی ددفاع کیلئے پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا‘ اسد قیصر نے کہا کہ دفاع وطن میں ایئر فورس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پوری قوم دفاعی اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کی سورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے۔