شرافی گوٹھ میں7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

August 24, 2019 12:03 pm0 commentsViews: 8

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ میں ملزم نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملیر ندی کے قریب ملزم یاسین علاقے سے7سالہ بچی کو اغواء کرکے لے گیا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم یاسین وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو پکڑ لیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بچی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔