بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے کشمش کھانا مفید

August 28, 2019 12:42 pm0 commentsViews: 19

کراچی (نیٹ نیوز) بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے کشمش کھانا مفید ہے، ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل قرار دیا جائے تو کم نہیں کیونکہ یہ خون کی شریانوں، دل، دماغ، گردوں اور آنکھوں سمیت جسم کے دیگر اعضا پر دبائو بڑھاتا ہے۔ مسلسل ہائی بلڈ پریشر کا شکار رہنا جان لیوا امراض جیسے دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک، فالج، دماغی تنزلی اور گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر خون کا دبائو ہوتا ہے جو ہماری شریانوں کو سکیڑتا ہے اور اگر یہ دبائو بڑھ جائے تو فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ایک مزیدار چیز کو ہر ہفتے کچھ مقدار میں کھا کر اس خاموش قاتل مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ کشمش کھانا بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔