برج خلیفہ سے بڑا سیارچہ دنیا کے قریب پہنچ گیا

August 29, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 12

سیارچہ 15 ہزار 361 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے
شام 7 بج کر 54 منٹ پر سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا
سیارچے سے دنیا کو نقصان پہنچنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے
کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارے ناسا کے مطابق اگلے ماہ 14 ستمبر کو زمین کے قریب سے دنیا کی طویل ترین عمارتوں سے بھی بڑا سیارچہ گزرے گا۔ سیارچے 2000 کیو ڈبلیو 7 کا قطر 290 میٹر اور 650 میٹر ہے یا پھر یہ 951 سے 2 ہزار 132 فٹ اونچا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ 2 ہزار 717 فٹ لمبا جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت شنگھائی ٹاور کی اونچائی 2 ہزار 73 فٹ ہے۔ یہ سیارچہ 14 ہزار 361 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے اور یہ شام 7 بجکر 54 منٹ پر زمین سے 33 لاکھ 12 ہزار 944 میل کے فاصلے سے گزرے گا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سیارچے سے دنیا کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں ہے۔