پیرو میں خدائوں کی خوشنودی کیلئے سینکڑوں بچے قربان کرنے کا انکشاف

August 29, 2019 12:31 pm0 commentsViews: 24

لیما( مانیٹرنگ ڈیسک) پیرو میں قدیم تہذیب کے خدائوں کی خوشنودی کیلئے قربان کئے گئے227 بچوں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کولمبیا کے چیمو کلچر کے ماننے والے قبائل کے زیر استعمال جگہ ہوانچا کو پر گزشتہ ایک برس سے کھدائی کا کام کررہے تھے اور ملنے والے بچوں کی باقیات کو قربانی کی بھینٹ چرھائی گئی سب سے بڑی دریافت قرار دیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آثار قدیمہ کی ٹیم سربراہ فیرن کیسلو کا کہنا ہے کہ یہ قربانی کی بھینٹ چڑھائے گئے بچوں کی سب سے بڑی دریافت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن بچوں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں ان کی عمریں 4 سے14 برس کے درمیان ہیں۔