ٹوکیو دنیا کا محفوظ ترین شہر ، کراچی کا 57واں نمبر

August 30, 2019 11:51 am0 commentsViews: 11

سنگاپور ،اوساکا ، ایمسٹرڈیم ،سڈنی کابالترتیب دوسرا ، تیسرا ، چوتھا اور پانچواں نمبر
60ممالک پر مشتمل فہرست میں ڈھاکہ کا56واں نمبر ،لاگوس کا آخری نمبر پر
آدھا گھنٹہ کھڑے رہنے سے کشمیریوں کو کیا ملے گا؟احسن اقبال
ضرورت اقدامات کی ہے ، غیر ضروری اعلانات کی نہیں، عملاً حکومت نے کیا کیا
جنگی بنیادوں پر سفارتی محاذ گرم ہونا چاہیے ،کشمیر پر پاکستان کی بقا کا انحصار ہے ‘گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اورسابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کاز پر عملاً حکومت نے کیا کیا یہ قوم کو بتایا جائے ، آدھ گھنٹہ دھوپ میں کھڑے رہنے سے کشمیریوں کو کیا ملے گا اور کاز کو کتنی سپورٹ ملے گی۔ ضرورت اقدامات کی ہے ، غیر ضروری اعلانات کی نہیں۔ کشمیر کاز پر جنگی بنیادوں پر سفارتی محاذ گرم ہونا چاہئے تھا۔ وزیراعظم کو اب تک کم از کم پندرہ سربراہان مملکت سے بات کرنی چاہئے تھی اور وزیر خارجہ سفارتی محاذپر سرگرم نظر آتے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر جیسے سلگتے مسئلہ پر اگر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا تو پھر اس کی کیا ضرورت ہے۔ فلسطین پر تو ہر چوتھے ہفتے اجلاس طلب کر لیا جاتا ہے۔ وزیر خارجہ چین کے علاوہ کہاں گئے ، انہیں تو چین سے نہیں بیٹھنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزرا سفارتی محاذ پر سرگرم ہونے کے بجائے بیانات کے گولوں سے کام لے رہے ہیں جسکا عالمی محاذ پر کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔کشمیر پاکستان کیلئے ایک حساس ایشو ہے۔ اس پر پاکستان کی بقا و سلامتی اور تحفظ کا انحصار ہے مگر اس پر حقیقی سنجیدگی کا فقدان نظر آتا ہے۔