کراچی میں مکھیوں کی یلغار کی خبر امریکا میں بھی پھیل گئی

August 30, 2019 12:03 pm0 commentsViews: 12

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں مکھیوں کی یلغار کی خبر امریکا میں بھی پھیل گئی، نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں مکھیوں کے باعث بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بارش کا پانی اور عید الاضحی کے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی وجہ سے کراچی میں مکھیوں اور مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے شہر میں اسپرے کے باوجود مکھیاں بھنبھنا رہی ہیں جس سے اربن ڈیولپمنٹ، واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔