کشمیریوں سے یکجہتی، اعصام الحق نے ریڈآرم بینڈ پہن کر میچ کھیلا

August 31, 2019 12:08 pm0 commentsViews: 7

نیویارک (آئی این پی) یو ایس اوپن میں اعصام الحق نے اپنا میچ ریڈآرم بینڈ پہن کر کھیلا، ان کا کہنا تھا کہ یہ انداز کشمیریوں کی حمایت اور محبت میں اپنایا ہے۔ اعصام الحق یو ایس اوپن کے میچ میں شرکت کے لیے پہنچے تو ہاتھ میں ریڈ آرم بینڈ تھا، سوشل میڈیا پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیریوں سے محبت، حمایت اور یکجہتی کے لیے یہ انداز اپنایا ہے۔