شہزادی ڈیانا کی آج 22 ویں برسی منائی جارہی ہے

August 31, 2019 12:08 pm0 commentsViews: 14

لندن (صباح نیوز) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ، دوسرے ولی عہد شہزادہ ولیم کی والدہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن پرنس آف ویلز شہزادی ڈیانا کی آج 22 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ آنجہانی لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997ء کو اپنے مصری نژاد مسلمان دوست ڈوڈی الفائد کے ساتھ پیرس کی ایک سرنگ میں کار کے حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ شہزادی ڈیانا کی برسی پر دنیا بھر میں ان کے پرستار تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔