پھلوں، سبزیوں، کپڑوں کو جراثیم سے پاک کرنے والا آلہ تیار

September 2, 2019 3:25 pm0 commentsViews: 11

لندن (نیٹ نیوز) کیا کبھی آپ نے سوچا کہ کوئی ایسا جادوئی طریقہ دریافت ہو جائے کہ کپڑوں سے لے کر دیگر اشیا تک صاف اور جراثیم سے پاک ہو جائیں؟ تو اب حاضر ہے سونک سوگ الٹرا سانک کلینر کو الٹرا سائونڈ ارتعاشات سے پھلوں اور سبزیوں سے لے کر کپڑوں تک کو پاک کر سکتا ہے۔ یہ چھوٹا اور مٹھی میں سما جانے والا آلہ صرف 50 واٹ بجلی استعمال کرتا ہے اور فی سیکنڈ 50 ہزار ارتعاشات وائبریشن سے اشیا کو صاف اور جراثیم سے پاک کرتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مختلف اشیا سے نہ صرف جراثیم اور بیکٹیریا ختم کر سکتی ہے بلکہ سبزیوں اور پھلوں سے مضر کیمیکل اور کیڑے مار ادویہ کے آثار بھی دور کردیتی ہے۔