جاپان میں سڑک کی رگڑ سے بجلی بنانے والے ٹائر تیار

September 2, 2019 3:24 pm0 commentsViews: 15

ٹوکیو (نیٹ نیوز) ترقی یافتہ دور میں سائنس دان حیران کن چیزیں تیار کر رہے ہیں اور گزشتہ دنوں ایک جاپانی کمپنی نے ایسے ٹائر تیار کیے ہیں جو سڑک کی رگڑ سے بجلی پیدا کریں گے۔ ماہرین کے مطابق ٹائر میں ایک چھوٹا سا آلہ نصب کیا گیا ہے جو بجلی کو جمع کرتا رہتا ہے، بجلی بنانے والے جنریٹر میں ربڑ کی دو تہیں لگائی گئی ہیں جس کے اندر الیکٹروڈ لگے ہیں جن میں منفی اور مثبت چارج والی پرتیں موجود ہیں۔ جیسے ہی ٹائر سڑک سے رگڑتے ہوئے چلتے ہیں تو وہ ایک قسم کی برقی قوت پیدا کرتا ہے جسے الیکٹرو سٹیٹک سٹی کہا جاتا ہے، اس طرح ٹائر رگڑ کی قوت سے بجلی پیدا کرتا ہے۔