ہر تیسرے دن بھوکا رہنا انسانی صحت کے لیے مفید قرار

September 5, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 10

ویانا (نیٹ نیوز) آسٹریا کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اچھی صحت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ڈائٹنگ سے کہیں بہتر ہے کہ ہر تیسرے دن یعنی ایک دن چھوڑ کر اگلے دن مکمل فاقہ کیجیے۔ طبی تحقیقی جریدے سیل میٹا بولزم کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ماہرین نے بتایا ہے کہ بیشتر لوگ وزن کم کرنے اور دل کی بہتر صحت کے لیے ڈائٹنگ کرتے ہیں جس سے بہت کم لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے، اس کے بجائے اگر وہ ہر تیسرے دن مکمل فاقہ کریں تو اس سے صحت کے بہترین فوائد حاصل ہوں گے۔