خوشی کے پل کہاں ڈھونڈوں، صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

September 5, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 9

آپ ہو ہی خوشی آپ کو کیا لینا خوشی ڈھونڈ کر‘ ٹویٹر صارف عبدالرحمان
اچھی لگ رہی ہیں، دل خوش ہو تو ہر پل خوشی ہے‘صارف عائشہ ہانی
کراچی(کلچرل ڈیسک)معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ بھی موبائل ایپ ٹاک ٹاک سے متاثر ہوگئیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ نور کے بعد صنم بلوچ بھی مشہور موبائل ایپ ٹک ٹاک کے سحر میں مبتلا ہوگئیں، اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کردی۔ڈرامے تیری رضا کی اداکارہ صنم بلوچ کی معصومانہ انداز کی ویڈیو ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صنم بلوچ نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ میں ایک ٹیڈی بیئر ہے جسے وہ ڈبنگ کے دوران اپنے چہرے کے سامنے لارہی ہیں۔اداکارہ صنم بلوچ کا ویڈیو ڈبنگ کرتے ہوئے گانے کا انتخاب کیا جس کے بول ہیں ’خوشی کے پل کہاں ڈھونڈوں، بے نشاں سا وقت بھی یہاں ہے۔‘ایک ٹویٹر صارف عبدالرحمان نے کہا کہ ’آپ ہو ہی خوشی آپ کو کیا لینا خوشی ڈھونڈ کر۔ایک اور صارف عائشہ ہانی نے کہا کہ اچھی لگ رہی ہیں، دل خوش ہو تو ہر پل خوشی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا تھا، مہوش حیات نے ویڈیو میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بلاک بسٹر فلم کبھی خوشی کبھی غم کے ڈائیلاگ پر ڈبنگ کی تھی۔یاد رہے کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ میں فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، ٹک ٹاک 2018 میں پاپولر ایپ کے طور پر سامنے ا?ئی تھی اور 2019 میں بھی اس کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔