ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

September 7, 2019 12:21 pm0 commentsViews: 7

٭٭٭جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا، لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ٭٭٭
کراچی میں ایئروائس مارشل عباس گھمن کی شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری اور سلامی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں 54 واں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر کراچی میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ پاک فضائیہ کے دستے نے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری اور سلامی دی۔ ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے شہید راشد منہاس کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستانی شاہین ہمیشہ دشمن پر ایسے جھپٹے کہ دنیا حیران رہ گئی۔ ایئروائس مارشل عباس گھمن کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جانبازوں کی قربانیاں فضائیہ کی تاریخ میں ناقابل فراموش ہیں۔