آج صبح اورنگی ٹائون میں نوجوان کو گولیاں مار دی گئیں

September 7, 2019 12:27 pm0 commentsViews: 12

بنارس ٹائون بازار میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان اسد علی سے لوٹ مار کر رہے تھے، مزاحمت پر نشانہ بنایا
چاکیواڑہ میں مسجد کے قریب 30 سالہ نامعلوم نوجوان بے ہوشی کی حالت میں ملا، اسپتال منتقل کردیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار، نوجوان کو گولی مار کر فرار، چاکیواڑہ سے نامعلوم نوجوان بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے داتا نگر بنارسی بازار کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25 سالہ اسد علی ولد اشفاق علی کو زخمی کردیا، مضروب کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جبکہ چاکیواڑہ کے علاقے رانگی واڑہ امین مسجد کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم نوجوان بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا۔