حب کنڈ ملیر ٗ تیز رفتار شہزور ٹرک الٹ گیا ٗ 6افراد ہلاک

September 7, 2019 12:27 pm0 commentsViews: 5

خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی اور بچے کچھی برادری سے تعلق رکھتے ہیں چار زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) حب کنڈ ملیر کے مقام پر شہزور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق حب بلوچستان کے علاقے کنڈ ملیر اور بوڑی ٹاپ کے درمیان تیز رفتار بے قابو شہزور ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد 50 سالہ امام بخش موندرہ، 42 سالہ زینب زوجہ امام بخش، عصمت ولد امام بخش، عشو ولد امام بخش، چوچو ولد امام بخش اور شاہینہ بی بی دختر امام بخش موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد جان محمد خاصخیلی، سمیر، زاہد اور شاہد زخمی ہوگئے۔ متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اوتھل اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا بدقسمت خاندان محلہ چوٹکی تحصیل بیلہ کا رہائشی تھا۔