رینجرز پولیس کا آپریشن پاک کالونی سے اسٹریٹ کرمیل پکڑا گیا

September 7, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 4

سرچ آپریشن کے دوران لی مارکیٹ اور اس کے اطراف داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی ، گھر گھر تلاشی
مشکوک افراد کے کوائف چیک کئے گئے، گرفتار ملزم نجمل کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے بغدادی میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، پاک کالونی سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس کی بھاری نفری نے لی مارکیٹ اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی تلاشی کے ساتھ ساتھ کوائف کی بھی چانچ پڑتال کی گئی، تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی جبکہ آپریشن محرم الحرام اور کراچی میں امن وامان کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ ادھر پاک کالونی پولیس نے ملزم تجمل کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔