نئے ٹیکس فارم میں اقامہ اور بیرون ملک کمپنی کی تفصیلات لازمی قرار

September 7, 2019 12:45 pm0 commentsViews: 4

ٹیکس 2019 کے ریٹرن میں کنٹرول فارن کمپنی کی تفصیلات دینا ہونگی، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے متنبہ کیا ہے کہ نئے ٹیکس ریٹرن فارم میں بیرون ملک اقامہ سے متعلق تفصیل فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یواے ای اتھارٹی کی طر ف سے جاری کردہ اقامہ کے غلط استعمال کا معاملہ یواے ای سے اٹھا دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بتایا ہے کہ پاکستان عرب امارات کے ٹیکس ریذیڈینشل اسٹیٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں یو اے ای رجسٹری کے ساتھ یہ معاملہ اٹھارہا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے متبنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس 2019ء￿ کے ریٹرن میں کنٹرول فارن کمپنی کی تفصیلات دینی ہوں گی، ٹیکس ریٹرن میں بیرون ملک اقامہ سے متعلق تفصیل فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔