ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنا وکیل کو مہنگا پڑگیا

September 7, 2019 12:50 pm0 commentsViews: 8

٭وکیل سے تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل کو انوکھا انصاف مل گیا٭
ڈی پی او شیخوپورہ کا فوری نوٹس‘ ملزم احمد مختار نامی وکیل گرفتار ‘ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب
ملزم کو بدتمیزی اور تھپڑ مارنے پر اسی خاتون لیڈی کانسٹیبل کے ہاتھوں عدالت میں پیش کیا
شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ وکیل کو بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ احمد مختار نامی وکیل نے بدتمیزی کی اور تھپڑا مارا جس پر ڈی پی او شیخوپورہ نے فوری نوٹس لے لیا۔ڈی پی شیخوپورہ کے حکم پر ملزم احمد مختار نامی وکیل کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کو لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی اور تھپڑ مارنے پر اسی خاتون کانسٹیبل کے ہاتھوں اس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملزم کی تصویر شیئر کی جو حوالات میں بند ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل ملزم کو عدالت میں پیش کررہی ہے۔شیخوپورہ میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ احمد مختار نامی وکیل نے بدتمیزی کی اورتھپر ما را۔جس پر ڈی پی او شیخوپورہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور آج اسی لیڈی کانسٹیبل کے ہاتھوں اس کو عدا لت میں پیش کیا گیا۔