حمزہ شہبازسیکورٹی خدشات کے باعث کوٹ لکھپت جیل منتقل

September 7, 2019 12:55 pm0 commentsViews: 5

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کو سکیورٹی خدشات کے باعث کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا، حمزہ شہبازکو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی جائے گی، جیل انتظامیہ نے حمزہ شہبازکی منتقل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل انتظامیہ نے میاں حمزہ شہبازشریف کو سکیورٹی خدشات کے باعث نیب جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ نے حمزہ شہبازکی منتقل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہبازکو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی جائے گی۔ حمزہ شہبازکوالگ بیرک میں رکھا جائیگا۔ جیل مینوئل کے مطابق حمزہ شہبازکو سہولیات دی جائیں گی۔2روز قبل حمزہ شہبازکو جوڈیشنل ریمانڈ پرکیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا۔