بلوچستان کے معروف سیاسی لیڈر نے مودی کے سر کی قیمت لگادی

September 7, 2019 12:55 pm0 commentsViews: 29

سردار پرنس عبدالقادر رخشانی نے انتہا پسند ہندو وزیراعظم کے سر کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کردی
بلوچ قوم پاک فوج کے ساتھ ملکی دفاع کیلئے تیار ہے، ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے
نوشکی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سردار پرنس عبدالقادر رخشانی نے انتہا پسند ہندو وزیر اعظم مودی کے سر کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تحریک انصاف کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سردار پرنس عبدالقادر رخشانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس کے بعد صدیق اکبر چوک پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ریلی میں پاک فوج کے حق میں اور انڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار پرنس عبدالقادر رخشانی نے کہاکہ بلوچ قوم ہمہ وقت پاک فوج کے ساتھ ملکی دفاع کے لئے تیار ہے اور 6ستمبر یوم شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کے دن ہیں۔ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا والے جو ظلم کشمیر مسلمانوں پر کررہے ہیں اس کو یہ بھگتنا پڑے گا ہماری فوج انڈیا کو منہ توڑ جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور دشمن کو دندان شکن جواب دیا، وہ قابل تحسین ہیں۔ کشمیر میں 33دنوں سے مسلسل لاک ڈاون جاری ہیں جس سے انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خاموشی افسوسناک ہے۔ تقریب کے آخر میں انہوں نے نریندر مودی کے سر کی قیمت 10 کروڑ روپے لگا دی۔