بچوں سے جبری مشقت کروانے کیخلاف کریک ڈائون

September 7, 2019 12:59 pm0 commentsViews: 5

کراچی(کرائم رپورٹر)بچوں سے مزدوری کروانا یاجبری مشقت کی دیگر تمام اقسام کی روک تھام اور ایسے امور سے وابستہ گروہوں انکے کارندوں کیخلاف صوبائی سطح پر بھرپوراور منظم کریک ڈائون کرتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔یہ ہدایات آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے چائلڈ لیبر/جبری مشقت کی وجوہات،اقسام اور اس سے وابستہ مختلف خاندانوں، برادریوں/ کمیونٹیز پرترتیب کردہ ایک مکمل اورتفصیلی رپورٹ کاجائزہ لیتے ہوئے سندھ پولیس کوجاری کیں۔مذکورہ ریسرچ رپورٹ ڈی آئی جی حیدراباد نعیم احمد شیخ نے تیار کی ہے جس میں جبری مشقت کی وجوہات اقسام اور جبری مشقت سے متاثرہ مختلف خاندانوں برادریوں کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔