دفاع وطن ناقابل تسخیر بنادیا ہے، ڈی جی رینجرز

September 7, 2019 1:00 pm0 commentsViews: 6

یوم دفاع کے موقع پر میجر جنرل عمر احمد بخاری کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری کے بعد تاثرات کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہمارے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے دفاع وطن ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈی جی رینجرز کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری ‘تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز(سندھ)اور دیگررینجرز افسران نے قائد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے د عاکی۔بعدازاں ڈی جی رینجرز (سندھ) نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے یوم دفاع کے موقع پر کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے پولیس، پاک افواج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوکہاکہ ان شہدا نے ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور انداز میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر اور ملک کی گلیوں اور شاہراہوں کو محفوظ بنایا۔اس موقع پر انہوں پاکستان کے شہریوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اورکہاشہریوں نے پولیس، مسلح افواج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشت گردوں، ملک دشمنوں اورجرائم پیشہ لوگوں کے خلاف جدوجہد کی اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی، جب کہ شہداء کے خاندان خصوصی تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے لئے اپنے پیاروں کی قربانی دی۔