انڈونیشیا میں پولٹری صنعت کو بچانے کیلئے ایک کروڑ انڈے ضائع کرنے کا فیصلہ

September 7, 2019 1:00 pm0 commentsViews: 7

جکارتہ( مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے جس میں حکام نے ایک کروڑ سے زائد انڈو ں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی بڑی دلچسپ وجہ یہ کہ تلف کئے جانے والے انڈے نہ تو خراب ہیں اور نہ ہی کسی بیماری کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل کیتوت دیارمتا نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولٹری کی گرتی قیمتوں کو سہارا دینے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ایک کروڑ انڈے تلف کریں۔ حکام پولٹری کی صنعت سے وابستہ کسانوں پر زور دے رہے ہیں کہ پولٹری مصنوعات کی مارکیٹ میں سپلائی کم کریں۔