وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کی شہید راشد منہاس کے اہل خانہ سے ملاقات

September 7, 2019 12:59 pm0 commentsViews: 4

کراچی(کرائم رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ ،آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام اور وائس ایئرمارشل غلام عباس گھمن نے جمعہ کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہید راشد منہاس کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سلیوٹ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شہید راشد منہاس نوجوانی میں شہادت کے مرتبے پرفائز ہوئے۔ان کی دفاع پاکستان کے لیئے دی جانیوالی قربانی ناقابل فراموش ہے۔شہیدراشدمنہاس کی وطن سے محبت اور شوق شہادت کاجذبہ نوجوانوں کیلئیمشعل راہ ہے۔