وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے 4مشیروں کو صوبائی وزیر کا درجہ دیدیا

September 7, 2019 12:59 pm0 commentsViews: 13

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے 4مشیروں کو صوبائی وزیر کے مساوی درجہ دیدیا۔ جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے رولز آف بزنس کے رول سیون ٹو کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جن مشیروں کو یہ رتبہ دیا ہے۔ ان میں نثار احمد کھوڑو مشیر برائے ورکس اینڈ سروسز‘ یونیوروسٹیز اور بورڈز ‘بیرسٹر مرتضیٰ وہاب قانون ‘ماحولیات اور ساحلی ترقی‘ موسمیاتی تبدیلی اور حکومتی ترجمان‘ سید اعجاز احمد علی شاہ شیرازی سوشل ویلفیئر اور اعجاز حسین جاکھرانی جیل اور بین الصوبائی رابطہ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر کا درجہ ملنے کے بعد اب یہ چاروں مویر سندھ کابینہ کے اجلاس میں شریک ہو ا کریں گے۔