پاکستان افغانستان اور چین میں سہ فریقی مذاکرات آج ہوں گے

September 7, 2019 1:11 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان، افغانستان اور چین میں سہ فریقی مذاکرات آج ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ مذاکرات میں افغان امن اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی مذاکرات میں شرکت کے لیے آج ہفتہ کو اسلام آباد پہنچیں گے افغانستان کی طرف سے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔