پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

September 12, 2019 11:43 am0 commentsViews: 2

ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجرجنرل محمد چراغ حیدر شامل ہیں
مزید میں میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں‘آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی ترقیاں کی گئی اور چار میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میںمیجرجنرل محمدعامر ، میجر جنرل محمدچراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اورمیجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔یاد رہے رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ، ترقی پانے والوں میں میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، نعمان محمود ، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات د ے رہے ہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔