کشمیر پر کشیدگی ٗ پاک فوج کے دستے کنٹرول لائن منتقل

September 12, 2019 11:53 am0 commentsViews: 2

پاک فوج نے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی ٗ چیک پوسٹیں تباہ
بھارت کی جانب سے کنٹرل لائن پر پاکستانی آبادی کو نشانہ بنانے کیلئے ہتھیار نصب کئے جارہے تھے ٗ پاکستانی فوج کا کرارا جواب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے پاک فوج کے دستے افغان سرحد سے کنٹرول لائن پر منتقل ہو گئے ہیں۔ پاک فوج نے پانڈو سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اس دوران شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر مزید بلندی پر بھاری ہتھیار نصب کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاکہ پاک فوج اور شہری آبادی کو باآسانی نشانہ بنایا جاسکے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا گیا جس کے باعث بھارتی ہتھیار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ اس دوران بھارتی فوج کو بڑے جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ بھارتی فوج نے پاک فوج کے ہاتھوں مار کھانے کے بعد اسموک بموں کے ذریعے اپنا نقصان چھپانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہی۔ بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں سے اٹھنے والا دھواں دور دراز کے علاقوں سے بھی دیکھا گیا۔